عزائے امام حسین علیہ السلام کے وضعی اثرات

خرید بک لینک

وضعی یا تکوینی اثر: تکوین کے معنی کسی چیز کو وجود دینے اور وجود میں لانے کے ہیں۔ (رضا مهيار،فرهنگ ابجدي،اسلامى ، تهران ، 1375 ش ،ج 1، ص 253) وضعی اثر یا تکوینی اثر ایک ہی ہے۔ عالم فطرت کا ایک قانون "علت و معلول"، اور "مؤثر اور اثر" (Cause and Effect یا Causation)" یا "عمل اور رد عمل (Action and Reaction) کا قانون ہے، یعنی یہ کہ کائنات میں ہر چیز کا ایک سبب یا علت ہے، اور کسی چیز کا علت و سبب کے بغیر وجود میں آنا، ممکن نہیں ہے۔

حضرت ابا عبداللہ الحسین علیہ السلام کے لئے عزاداری کے وضعی اور تکوینی اثرات

عزائے حسینی، ایک معمولی اور سادہ سال امر نہیں ہے کیونکہ خداوند متعال نے حضرت اسماعیل علیہ السلام کو ذبح نہیں ہونے دیا، چنانچہ وہ قتل حسین(ع) اور اہل بیت رسول صلی اللہ علیہ و آلہ کی اسیری کو آسانی سے نظر انداز نہیں کرتا۔ بے شک عزائے حسینی کے بہت سارے معنوی اور مادی اثرات ہیں، جس قدر کہ امام حسین علیہ السلام درگاہ خداوند میں مقرب و محبوب ہے، ان کی عزا اور ان سے اظہار محبت بھی، انسان کو قرب پروردگار تک پہنچاتی ہے؛ اس قدر امر عظیم "یعنی قرب ربوبی" ـ جو عزاداری کا اولین اثر ہے، کس طرح حاصل ہوگا؟ کیا اس کی کوئی شرط بھی ہے؟ عزائے امام حسین علیہ السلام کس طرح مغفرت، گناہوں کی بخشش، قلب کی نورانیت اور نفس امارہ کے خلاف جہاد میں انسان کی مدد کرتی ہے اور اس کے درجات کو بلندی عطا کرتی ہے؟ کیا دشمنان اہل بیت اور کل اور آج کے یزیدیوں سے نفرت و بیزاری، عزاداری کا اہتمام ممکن ہے اور کیا اس صورت میں اس سے فائدہ اٹھانے کی امید رکھنا بجا ہوگا؟

حسین(ع) اللہ کی رحمت واسعہ [رحمۃ اللہ الواسعہ] ہیں تو ان کے حقیقی محبین ان کے قریب ہونے کے باوجود، کیونکر اپنے دل میں مایوسیوں کو بسا سکتے ہیں؟!

عزائے امام حسین علیہ السلام کے وضعی اثرات کی ایک فہرست:

•امام حسین علیہ السلام کے گریہ و بکاء انسان کی زندگی کو بہشت میں تبدیل کرتی ہے،

•امام حسین علیہ السلام کے گریہ و بکاء انسان کو انجام بخیر کردیتی ہے،

•امام حسین علیہ السلام کے گریہ و بکاء انسان کو بارگاہ ربوبی کا مقرّب بنا دیتی ہے،

•امام حسین علیہ السلام کے گریہ و بکاء کرنے والے کی نماز کی کیفیت بہتر ہوجاتی ہے،

•امام حسین علیہ السلام کی یاد اور ان کی عزا، نفس کے خلاف جہاد میں ہماری مدد کرتی ہے،

•عزائے امام حسین علیہ السلام بارگاہ ربوبی میں انسان کی بھلائی میں اصافہ کرتی ہے،

•امام حسین علیہ السلام کی محبت نوارانیت اور معنویت عطا کرتی ہے،

•امام حسین علیہ السلام کے لئے گریہ، گناہوں کی بخشش کا باعث بنتا ہے،

•عزائے حسینی، ایک حسنہ اور ایک کار خیر ہے،

•عزائے حسینی، معرفت کی علامت ہے،

•عزائے حسینی، حالات حاضرہ سے آگہی کا سبب ہے،

•عزائے حسینی، دشمن شناسی کا بہترین وسیلہ ہے،

•امام حسین علیہ السلام کی محبّت، بصیرت عطا کرتی ہے،

•عزائے حسینی میں معرفت نفس اور معرفت رب ممکن ہوجاتی ہے،

•عزائے حسینی، محبت اہل بیت کی ضامن ہے،

•امام حسین علیہ السلام اپنے محبین کو دشوار دنوں میں تنہا نہیں چھوڑتے، [برزخ اور قیامت میں]،

•عزائے حسینی خاندانی تعلقات کو مستحکم اور معاشرتی رشتوں کو مضبوط بناتی ہے،

•عزائے حسینی یزید زمانہ یعنی امریکہ اور اس کے جانشینوں اور چھوٹے بڑے ایجنٹوں کی شناخت کا وسیلہ ہے،

•محبت اہل بیت، نورانیت قلب کی شاہراہ ہے، اور نورانی قلب حقیقتوں کو انسان کے سامنے مجسم کرتا ہے،

•انسان کا دل و جان محبت اہل بیت سے روش اور نوارنی ہوجاتا ہے،

•قلب کا تزکیہ ایک انسانی ضرورت ہے اور عزائے حسینی اس کو ممکن بناتی ہے،

•یادرہے کہ اہل بیت کی محبت ان کے دشمنوں سے بیزاری کے سوا ممکن نہیں ہے، اور آج کے زمانے کے اہل بیت کے دشمنوں کو عزائے حسینی کے راستے سے ہی پہچانا جاسکتا ہے،

•معشوق کے دشمن سے بیزاری اور نفرت، عشق کی بنیادی شرط ہے جو عزائے حسینی سے پوری کی جاسکتی ہے،

•عزائے حسینی غیرت عطا کرتی ہے،

محبت حسین علیہ السلام، ناامیدیوں کو دفع کردیتی ہے،

•عزائے حسینی کہتی ہے کہ زوال اور پسماندگی، مسلمانوں کا مقدر نہیں ہے،

•عزائے حسینی ہمیں سکھاتی ہے کہ ہم بھی ترقی کی چوٹیاں سر کرسکتے ہیں،

•عزاداری کے ذریعے بتایا جاسکتا ہے کہ وقت کے یزید لوٹ مار کے ذریعے طاقتور ہوگئے ہیں اور ہم تعلیمات حسینی کی روشنی میں عظمت رفتہ کو بحال کرسکتے ہیں،

•عزائے حسینی ہمیں عاشورا کا پیغام سناتی ہے،

عزائے حسینی ہمیں سکھاتی ہے کہ ولایت فقیہ اسلام کی قوت کا عامل ہے،

•عزائے حسینی بتاتی ہے کہ حسین علیہ السلام ہر حال میں ہماری مدد کے لئے تیار ہیں بشرطیکہ ان کی تعلیمات کو اس طرح سے اخذ کیا جائے جس طرح کہ اس کا حق ہے،

•عزائے حسینی ہمیں ہماری کمزوریوں سے آگاہ کرتی ہے اور ان کے ازالے کا ساماں کرتی ہے،

•عزائے حسینی ہمیں اخلاقی سقوط سے بچا دیتی ہے، وغیرہ وغیرہ۔

شیعه خبر ...

ما را در سایت شیعه خبر دنبال می‌کنید

برچسب: شعر عزا امام حسین, نویسنده: بازدید: 167 تاريخ: جمعه 26 شهريور 1395 ساعت: 14:11

صفحه بندی